مولی کا قورمہ
اشیاء:
مولیاں آدھ سیر
گھی آدھ پاؤ
دہی آدھ پاؤ
پیاز ایک (درمیانہ )
لہسن چار جوئے
نمک مرچ حسب پسند
املی چھٹانک بھر
کالی مرچ ، زیرا اور ہلدی حسب ضرورت
ترکیب:
مولیاں صاف کر کے قتلے کاٹ لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر یں اور پیاز اور لہسن لال کر کے نکال لیں، پیاز اور لہسن پیس لیں۔ ان میں نمک مرچ اور دہی وغیرہ بھی شامل کر لیں اور گھی میں ڈال کر ڈھک دیں۔ جب یہ مصالحہ بھننے کے قابل ہو جائے تو زیرہ کالی مرچ وغیرہ شامل کر کے بھون لیں۔ پھر مولی کے قتلے اور املی کا پانی شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو خوب بھونیں ۔ حتیٰ کہ گھی چھوڑنے لگے۔ تھوڑا سا پانی ڈال دیں اور دم دے دیں۔