چکن ود لائم
اشیاء:
مرغ گوشت بغیر ہڈی ابلا ہوا ایک کپ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
لیموں کے چھلکے کٹے ہوئے ایک چائے کا چمچ
نمک حسب پسند
کالی مرچ 1/3 چائے کا چمچ
چینی نمک چائے کا چمچ
مونگ پھلی کا تیل تین کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ سات عدد بغیر بیج کٹی ہوئی
ہری پیاز ایک عدد
یخنی دو کپ
ترکیب:
گھی گرم کر کے مرغ کے باریک ٹکڑے کر کے بھون لیں ۔ نمک مرچیں ڈال کر بھونیں۔ چھلکے بھی ڈال دیں۔ یخنی ڈال کر ڈھک کر پکائیں۔ ابلنے لگے اور چھلکے گل جائیں تو کارن فلور کی پیسٹ بناکر ڈال دیں۔