مچھلی کے کباب
اشیاء:
مچھلی کے پتلے ٹکڑے آدھا کلو
جیلی ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
ڈبل روٹی دوسلائس
لیموں ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
انڈا اور گھی حسب ضرورت
ترکیب:
سرکہ، لیموں کا رس ، ڈبل روٹی کے سلائیس، جیلی ، نمک، سرخ مرچ کو سل پر پیس لیں۔ آمیزہ مچھلی کے صاف ٹکڑوں میں لگائیں مچھلی کے ٹکڑے رول کرکے اوپر دھا گہ لپیٹ دیں اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر پگھلے ہوئے گھی میں تل کر سرخ کر لیں۔ پھر ڈش میں نکالیں ۔ سلاد، ٹماٹر اور ابلے ہوئے انڈوں سے سجا کر پیش کر یں۔ بے حد لذیذ ہوں گے۔