کھٹا سوس
اشیاء:
قیمہ(بیف) تین چھٹانک
مرغی کی کلیجی (باریک کی ہوئی) ڈیڑھ چھٹانک
سوکھا سبز دھنیا ایک چائے کا چمچ
پیاز چھوٹا سائز باریک کٹا ہوا ایک عدد
لہسن موٹے کوٹے ہوئے دو جوئے
ٹماٹر کٹے ہوئے ایک پاؤ
ٹمیٹو پیسٹ دو بھرے ہوئے کھانے کا چمچ
تیل ڈیڑھ چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
سرکہ چار کھانے کے چمچ
ترکیب:
تیل گرم کر کے پیاز نرم کر لیں۔ قیمہ اور مرغی کی کلیجی شامل کر کے سنہری کر لیں۔ جب قیمہ بھن جائے تو اس میں ٹماٹر، ٹمیٹو پیسٹ، سرکہ، دھنیا اورنمک مرچ شامل کر یں اور اسے 20منٹ کیلئے ہلکی آنچ پر گلا لیں۔ ڈھکنا اتار دیں اورمزید دو منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ کھٹا سوس تیار ہے۔