کھٹی مرغی
اشیاء:
مرغی آدھ سیر
ٹماٹر آدھ سیر
پیاز آدھ پاؤ
ادرک دو انچ ٹکڑا
لہسن دو گٹھی
گھی، نمک، مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
مرغی کے ٹکڑے گھی میں سرخ کر کے رکھ لیں۔ دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز بادامی کر لیں، ادرک ، لہسن، ٹماٹر اور نمک مرچ ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد مرغی کا گوشت بھی ڈال دیں اور خوب بھونیں، مرغی کا گوشت ٹماٹر کے چھوڑے ہوئے پانی میں ہی گل جائے گا۔ یہ مرغی بہت لذیذ تیار ہوتی ہے۔