پوٹیٹو کری
اشیاء:
آلو 450گرام(چھیل کر کیوب میں کاٹ لیں )
ثابت زیرہ چائے کا چمچہ
رائی چائے کا چمچہ
ہینگ چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر چائے کا چمچہ
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹو پری دو چائے کے چمچے
پانی دو کپ
تیل فرائنگ کے لئے
ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے
ترکیب:
ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں ثابت زیرہ، رائی، ہینگ شامل کر یں۔ کڑ کڑانے لگے تو آلو، ہلدی پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ٹماٹو پری شامل کر کے 5منٹ بھون لیں۔ پانی شامل کر کے ایک مرتبہ ابالیں۔ اب آگ ہلکی کر کے 20منٹ پکائیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر ہرا دھنیا چھڑکیں۔