ناریل کا حلوہ
اشیاء:
دودھ 1500گرام
ناریل 500گرام
شکر حسب منشاء
گھی 250گرام
بادام پستہ 250گرام
ترکیب:
ناریل کے گولے رات کو پانی میں بھگو دیں صبح کو اس کا گوداسل پر باریک پیس لیں۔ ایک پتیلی میں دودھ ڈال کر پسے ہوئے کھوپرے کو اس میں پکائیں۔ جب وہ خشک ہو جائے تو گھی ڈال کر خوب بھونیں جب خوشبو آنے لگے تو چینی جو کہ چاشنی بنا کر رکھی تھی ڈال لیں اور مرضی کے مطابق خشک کر کے اتار لیں۔ کسی پرات میں جما کر اس پر بادام اور پستہ کتر کر چھڑک دیں اور ٹکڑے کر لیں۔