چکن چلیز
اشیاء:
مرغ ابلا ہوا کلو
نمک حسب پسند
چینی نمک چائے کا چمچ
ہری مرچیں 8عدد
کارن فلور تین کھانے کے چمچ
ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
کارن آئل دو کھانے کے چمچ
ادرک باریک کٹا ہوا چائے کا چمچ
پیاز حصہ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
یخنی دو کپ
ترکیب:
مرغ کی ہڈیاں نکال کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ پیاز باریک کاٹ کر تیل میں ہلکا تلیں۔ مرغی بھون کر نمک ٹماٹو کیچپ ادرک سویا سوس ڈال لیں۔ ہلکا بھون کر ہری مرچیں کاٹ کر بیج نکال کر ڈالیں۔ یخنی ڈال دیں۔ پکنے لگے تو کارن فلور کی پیسٹ بناکر ڈالیں خوب چمچ چلا کر 2منٹ بعد اتار لیں۔