مطلع صاف ہے واشنگٹن
6.8°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

چٹ پٹا قیمہ

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
تیل یا گھی آدھا کپ
سفید زیرہ دو چائے کے چمچے
خشخاش دو چائے کے چمچے
سوکھا دھنیا دو چائے کے چمچے
تل دو چائے کے چمچے
ہری مرچیں چار عدد
ناریل دو چائے کے چمچے
سرخ مرچیں ثابت دس عدد
ادرک باریک پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
چکن کیوبز دو عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
لہسن باریک پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ
املی آدھا پاؤ (پانی میں بھگو کر گودا نکال لیں )
ترکیب:
تیل گرم کر کے ایک چائے کا چمچہ سفید زیرہ اور دس عدد سرخ ثابت خشک مرچیں ڈال کر کڑ کڑائیں۔ پھر قیمہ ڈال کر بھونیں اور ادرک ولہسن ڈال کر ڈھانپ دیں تاکہ خوشبواندر ہی رہے۔ ہرا دھنیا دھو کر ڈنڈیوں سمیت باریک کاٹ لیں۔ پو دینہ بھی دھو کر باریک کاٹ لیں۔ سارے خشک مصالحے باریک پیس کر قیمہ میں ملا دیں اور املی کا پانی ڈالتے ہوئے خوب بھون لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو دونوں چکن کیوبز کو تھوڑے سے گرم پانی میں گھول کر قیمے میں ملا دیں اور ہرا مصالحہ بھی ڈال دیں۔ گرما گرم پیش کر یں۔ گھٹائی اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ ڈال سکتے ہیں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap