چائنیز رائس
اشیاء:
چاول دو پیالی
مرغی (ابلی ہوئی) ایک پیالی(ٹکڑے کر لیں)
بڑی گاجر ایک عدد
گوبھی کا ڈنٹھل ایک (اس کا گودا نکا ل لیں)
ہری پیاز دو عدد
ہری مرچ دو عدد
ٹماٹر دو عدد
انڈ ایک عدد
ادرک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
نمک چمچہ، چائے کا
تیل دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
چاول میں نمک ڈال کر ابال لیں۔ مگر ایک کنی کچے رکھیں۔ گاجر اور گوبھی ابال لیں۔ تیل گرم کر یں۔ اس میں ٹماٹر ، ہری پیاز، ہری مرچ، ابلی ہوئی سبزی اور مرغی ڈال دیں۔ تین منٹ بعد انڈا توڑ کر ملا دیں۔ اب چاول ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم کر یں۔