مچھلی کے تکے
اشیاء:
مچھلی کے تکے ڈیڑھ کلو
انڈہ ایک عدد
پانی چار کھانے کے چمچ
لہسن پسا ہوا ایک گٹھی
سبز پیاز باریک پساہوا آدھا کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
آٹا کھانے کے چار چمچ
گھی چار کھانے کے چمچے
گن پاؤڈر سوس آدھا پاؤنڈ
کارن فلور آدھا کھانے کے چمچ
ترکیب:
نمک، آٹا، انڈہ اور پانی کی لئی بنا لیں اور مچھلی کے تکے اس میں ڈبو دیں۔ فرائی پین میں گھی گرم کر یں۔ لہسن اور پیاز 15منٹ تک فرائی کر یں اور فرائی پین میں ایک طرف سرکا دیں۔ اور مچھلی کے تکے ایک کے بعد ایک تیل میں ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر فرائی کر یں۔ تکوں کو الٹتے پلٹتے رہیں۔ آدھا گن پاؤڈر سوس مچھلی کے اوپر انڈیل دیں اور تین منٹ اکٹھے جوش دیں۔ مچھلی کو فرائی پین میں تھپتھپائیں۔ گرم رکھنے کے لئے خاصی گرم ڈش میں نکال کر تنور میں رکھ دیں۔ اسی دوران بقیہ گن پاؤڈر سوس اور کارن فلور کا آمیزہ انڈیل دیں۔ اور ہلائیں حتی کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔ اب یہ سوس مچھلی پر گرا دیں ۔ اور فوراً دستر خوان پر لے جائیں۔