درباری زردہ
اشیاء:
چاول ایک کلو
چینی دو کلو
دودھ آدھ پاؤ
گھی ایک پاؤ
کھویا آدھ پاؤ
کشمش ایک بڑا چمچہ
پستہ آدھ چمچ
گری، بادام ایک بڑا چمچ
ناریل ایک بڑا چمچ
پسی ہوئی زعفران ایک چٹکی
سبز الائچیاں ایک درجن
ترکیب:
چاول صاف کر کے دو لیٹر پانی میں آدھے گھنٹے تک بھگوئے رکھیں۔ پتیلے میں سوالیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں، پانی جوش کھانے لگے تو چاول نتھار کر ڈال دیں۔ آہستہ آہستہ چاولوں کو ہلاتے رہیں۔ چاول ایک کنی پر پک جائیں تو پانی نکال کر چاول طباق میں پھیلا دیں تاکہ بقیہ پانی خشک ہو جائیں۔ کشمش پانی میں بھگو دیں۔ باداموں کا چھلکا اتار لیں۔ باریک کتر لیں۔جوش کھائے ہوئے دودھ میں چینی گھول لیں اور کھویا پھینٹ کر حل کر لیں۔ دیگچے میں چاول، چینی، دودھ،م کھویا، زعفران ،ناریل ، بادام، کشمش اور پستہ ڈال دیں۔ دیگچے کو دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر سہج سہج ہلائیں۔ چینی کا شیرہ بن جائے اور چاول گل جائیں تو فرائینگ پین میں گھی کو خوب گرم کر یں الائچیاں بھون لیں۔ بعد ازاں چاول اور کیوڑہ بھی ڈال دیں۔ مدہم آنچ پر دم لگا دیں۔ گھی اوپر آجائے تو اتار لیں۔ طشتری میں زردہ نکال کر کفیگر سے پھیلا دیں۔ ورق لگائیں۔ میوے کی ہوائیاں چھڑکیں۔ پسند ہو تو چھوہاروں کو دودھ میں ابال کر کاٹ کے سجا لیں۔