سبزی پلاؤ
اشیاء:
باسمتی چاول ایک پیالی
آئل دو کھانے کا چمچ
زیرہ(ثابت) چائے کا چمچ
کری پتہ دو عدد
سبز الائچی چار عدد
لونگ چار عدد
پیاز باریک کٹا ہوا ایک
گاجر چوکور کٹی ہوئی ایک
فروزن مٹر پیالی
فروزن مکئی کے دانے 1/3پیالی
کیثو(ہلکے فرائی کئے ہوئے) پیالی
پانی دو پیالی
پسا ہوا سفید زیرہ چائے کا چمچ
ترکیب:
چاول دھو کر آدھے گھنٹے کے لئے ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ تیل گرم کر یں اور دو منٹ کے لئے زیرہ کے بیچ بھون لیں۔ کری پتہ، الائچی اور لونگ شامل کر کے مزید دو منٹ فرائی کر یں۔ پیاز شامل کر یں اور ہلکے سنہری کر لیں۔ گاجر یں شامل کر یں اور چار منٹ پکائیں۔ چاولوں کا پانی نکال کر انہیں مٹر، مکئی اور کیثو کے ساتھ پین میں ڈالیں اور 5منٹ کے لئے بھون لیں۔ پانی اور مصالحے شامل کر یں اور 15منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر رکھیں۔ یہاں تک کہ سارا پانی چاولوں میں جذب ہو جائے۔ 10-8منٹ کے لئے چاولوں کو دم پہ رکھیں۔