بالائی دار مرغ
اشیاء:
مرغ ایک عدد
بالائی آدھا پاؤ
لہسن ایک تری
بادام چھ عدد
بڑے لیموں دو عدد
گھی ایک پاؤ
پیاز ایک پاؤ
ادرک چھوٹی گانٹھ
دہی ایک پاؤ
چھوٹی الائچی دو عدد
زعفران ایک چٹکی
نمک ،مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
مرغ کو اچھی طرح دھو کر اس کے پارچے کر لیں۔ کڑ کڑاتے ہوئے گھی میں تھوڑے سے پیاز کو بادامی رنگ تک تل لیں۔ پیاز کے بعد اسی گھی میں لہسن، باقی کا پیاز، ادرک ، بادام اور نمک مرچ ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں مرغ کے پارچے دہی اور بالائی کے ساتھ ڈال دیں۔ ڈھکنا اچھی طرح بند کر کے رکھیں۔ تاکہ گوشت گل جائے۔ جب دہی اور بالائی کا پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو حسب ضرورت شوربا کے لئے پانی ڈال کر اور کچھ دیر کے لئے آگ پر پکنے دیں۔ دیگچی اتارنے سے پہلے چھوٹی الائچی، لیموں اور کیوڑہ کے عرق میں ملا کر ڈال دیں۔ اور ڈھکنا بند کر دیں۔ تاکہ بھاپ سے تینوں چیزوں کی خوشبو سالن میں رچ چائے۔ روغنی نان کے ساتھ کھانے میں بہت مزہ دے گا۔