کلاسک روسٹ پوٹیٹو
اشیاء:
آلو(لمبے والے لیں) ایک کلو
سیاہ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
میدہ حسب ضرورت
تیل ڈیپ فرائی کے لئے
چاٹ مصالحہ دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
آلو لمبائی میں سے کاٹ لیں۔ یعنی درمیان سے نہ دو حصے کر یں بلکہ اس طرح کاٹیں کہ لمبے ہوں جیسے فرنچ فرائز کے پتلے ٹکڑے کاٹتے ہیں اس طرح دو حصے کر لیں پھر ان دونوں کو بھی اسی طرح درمیان سے لمبائی میں کاٹیں اس طرح ایک آلو کے چار لمبے پیس بنیں گے۔ اب ان کو ابال لیں اتنا گلائیں کہ دبانے سے ٹوٹیں نہ۔ اب ایک پلیٹ میں میدہ لے کر اس میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر مکس کر یں اور تمام آلوؤں پر یہ خشک میدہ لگا لیں۔ جب آلو ذرا نم ہوں گے تب ہی لگا لیجئے گا کیونکہ خشک ہونے پر میدہ جھڑ جائے گا۔ اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں آلو ڈال کر ڈیپ فرائی کر لیں۔ جب گولڈن براؤن کلر ہو جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال لیں اوپر چاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔ ٹماٹو کیچپ یا املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔