منس ٹرالی کباب
اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
چنے کی دال آدھا کپ
لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ثابت مرچ دس عدد
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
آلو ایک عدد
پیاز درمیانی ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ(کٹا ہوا)
ہری مرچیں دو کھانے کے چمچ(کٹی ہوئی)
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ(پسا ہوا)
انڈے دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا آدھا کپ
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
یہ تمام اجزا ملا کر قیمے میں ایک گلاس پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ جب دال گل جائے تو پانی خشک کر کے اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چوپر میں باریک پیس لیں۔ پھر اس آمیزے میں لیموں کا رس اور کٹا ہوا ہرا مصالحہ ملا کر بیضوی کباب بنا لیں انڈے پھینٹ لیں۔ پہلے کباب پر انڈا لگائیں اور پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تل لیں۔ املی کی چٹنی یا ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کر یں۔