ہاٹ اینڈ سار چکن
اشیاء:
مرغ ابلا ہوا ایک کپ
پیاز ایک عدد
سرکہ دو کھانے کے چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
نمک حسب پسند
چینی نمک چائے کا چمچ
سفید یا کالی مرچیں چائے کا چمچ
ہری مرچیں 6,8عدد
مرغ یخنی دو کپ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
کارن آئل کپ
ترکیب:
مرغ کے ہڈی کے بغیر ٹکڑے کر لیں۔ کارن فلور کی پیسٹ بنالیں۔ ہری مرچیں لمبائی کے رخ پر کاٹ کر بیج نکال دیں۔ پیاز کے چوکور آٹھ ٹکڑے کر کے گھی میں ہلکا تلیں۔ مرغ بھون کر تمام مصالحہ ڈال کر دو منٹ ڈھک کر پکائیں۔ ابال آنے پر کارن فلور ڈال دیں۔ چمچ چلا کر ایک منٹ بعد اتار لیں۔