عوامی زردہ
اشیاء:
چاول ایک کلو
چینی ایک کلو
گھی آدھ کلو
ناریل ایک چھٹانک
بادام ایک چھٹانک
پستہ آدھی چھٹانک
لونگ دو عدد
سبز الائچی چند دانے
پسی ہوئی زعفران آدھی چٹکی
کیوڑہ بڑا چمچ
مشک چند قطرے
ترکیب:
چاولوں کو دھو کر ایک گھنٹے تک بھگویا رکھیں۔ پتیلے میں دو لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں پانی ابلنے لگے تو اس میں چاول ڈال دیں۔ چاول تین کنی پر گل جائیں تو نچوڑ کر طشتری میں انڈیل لیں چاول اس طرح پھیلائیں کہ پانی خشک جلد ہو جائے۔ گھی کو پتیلی میں گرم کر یں اس میں پہلے سبز الائچیاں اور لونگ بھونیں پھر زعفران پانی میں گھول کر ڈال دیں۔ چاول اور چینی کی چاشنی ایک تار پر تیار کر کے ملا دیں۔ بادام ، پستہ اور ناریل بھی شامل کر لیں اور دم پر لگا دیں۔ دم لگانے سے پہلے کیوڑا بھی ڈال لیں۔ پندرہ منٹ کے بعد دیکھیں اگر اتفاق سے چاول سخت رہ گئے ہوں تو ذرا سے دودھ میں پانی ملا کر چھینٹا دیں اور ذرا دیر کے لئے دوبارہ دم پر رکھ دیں۔طباق میں کفیگر کے ساتھ چاول پھیلا دیں۔ ورق لگائیں۔ ناریل اور پستے کی ہوائیاں چھڑکیں اور دودھ میں ابلے ہوئے چھوہاروں کو کتر کر نوں پر سجائیں بالائی پھینٹ لیں اور اس میں موسمی پھلوں کی قاشیں ملا کر ڈالیں۔