کلیجی قصوری میتھی کڑاہی مصالحہ
اشیاء:
کلیجی کلو
سرخ مرچ (کُٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
پیاز دو عدد(باریک چوپ کر لیں)
قصوری میتھی دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
دہی کپ
لہسن، ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچیں چار عدد(باریک کاٹ لیں)
تیل 3/4کپ
ترکیب:
پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر ہلکی گلابی ہونے تک فرائی کر کے اس میں کلیجی ڈال کر چمچہ چلائیں اور کلیجی کا پانی خشک کر یں۔ ادرک، لہسن پیسٹ، نمک، کٹی ہوئی سرخ مرچ اور دہی ڈال کر مکس کر یں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ اگر ضرورت ہو تو پانی شامل کر یں ورنہ کلیجی کے گل جانے تک بناء پانی شامل کئے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اب اچھی طرح بھونیں کہ تیل الگ ہو جائے۔ ہری مرچیں اور گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک کر ایک منٹ تک پکائیں اب اس میں قصوری میتھی شامل کر کے ڈھک کر 5منٹ تک دم دے لیں۔