چکن آن ٹوسٹ
اشیاء:
مرغ کا موٹا قیمہ کپ
میدہ یا کارن فلور دو کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
توس چار عدد
کارن آئل تلنے کے لئے
کالی مرچ چھڑکنے کے لئے
چینی نمک 1/3 چائے کا چمچ
نمک حسب پسند
ترکیب:
توس کے کنارے نکال دیں چوکور چار ٹکڑے کر لیں۔ مرغ نمک مرچ اور انڈا پھینٹ کر چمچ سے توس پر ایک طرف لگائیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کر کے آمیزے کی طرف سے تلیں۔ ہلکا سنہری ہونے پر اتار لیں۔