بوٹی کباب
اشیاء:
گوشت تین/چار کلو(بغیر ہڈی کا ایک انچ کے ٹکڑا)
کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ(پسا ہوا)
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
لیمن جوس دو چائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی آدھا کپ
ترکیب:
گوشت کے ٹکڑوں میں تمام چیزیں لگا کر تین سے چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر بھون لیں۔ آخر میں کوئلے کا دم دیں ہری چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔