مرغی کے تکے
اشیاء:
مرغ کا گوشت چھ بڑے ٹکڑے
نمک، لال مرچ حسب پسند
پسا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
کچا پپیتا یا کچری پسی ہوئی چائے کا چمچ
مکھن یا تیل تین کھانے کے چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
مرغ کے گوشت کو کاٹنے سے نشان لگاکر یہ مصالحہ سو کھا لگا دیں تاکہ اندر چلا جائے۔ پپیتا تازہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔ چار گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ سیخوں پر چڑھا کر ہلکا مکھن مل دیں اور کوئلوں پر سینک لیں۔ کالا نہ ہونے دیں۔ لیموں کا رس چھڑک کر کھائیں۔