سرسوں کا ساگ گوشت کے ساتھ
اشیاء:
سرسوں کا ساگ تین پاؤ
گوشت آدھا کلو
پیاز دو عدد درمیانہ
ادرک 2کھانے کے چمچے
دودھ ایک پیالی
بتھوے کا ساگ ایک چھوٹی گڈی
ہلدی، نمک مرچ حسب ذائقہ
سبز مرچ آدھی چھٹانک (کوٹی ہوئی)
تیل پکانے کے لئے
ترکیب:
سرسوں اور بتھوے کا ساگ دھو کر باریک کاٹ لیں۔ سرسوں کے ساگ کی موٹی ڈنڈیاں چھیل لیں اور ان کو بھی باریک کاٹ لیں۔ دونوں ساگ ملا کر کھلے پانی میں گلا لیں اور پھر ان کو نتھار کر بریک کاٹ لیں۔ گوشت میں نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر گلا لیں۔ گوشت گل جائے تو اس میں تیل ڈالیں پیاز اور مرچ باریک کاٹ کر شامل کر یں۔ دونوں چیزوں کو اچھی طرح بھون لیں۔ ادرک شامل کر یں اور مزید دو تین منٹ بھونیں۔ سبز مرچ ڈالیں اور ایک منٹ بھونیں۔ ساگ ڈالیں اور ساتھ ہی دہی ڈال کر کافی دیر بھونیں تاکہ ساگ کا پانی بالکل خشک ہو جائے۔ دودھ شامل کر یں اور دو منٹ بعد آنچ بند کر دیں۔