بکھرے ہوئے بادل واشنگٹن
8.1°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

دہی گوشت

ا شیاء:
گوشت 750 گرام
دہی 300 گرام
ٹماٹر ایک عدد بڑے سائز کا کٹا ہوا
پیاز تین عدد(کٹے ہوئے)
دال چینی 5 سینٹی میٹر کا ٹکڑا
پیسا ہوا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
مرچ پاؤڈر 1-2 چائے کی چمچ
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل چار عدد کھانے کے چمچ
لہسن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
الائچی 6عدد
زیرہ دو چائے کے چمچ
جائفل آدھ چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک کھلے منہ کا برتن لیں اس میں کو کنگ آئل کٹی ہوئی پیاز دال چینی کا ٹکڑا الائچی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں، جب پیاز ہلکی براؤن ہو جائے تو اس میں دھنیا، ہلدی ، زیرہ ، لہسن پاؤڈر مرچ پاؤڈر، نمک تھوڑا سا پانی ڈال کر مصالحہ بھونیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو مزید تھوڑا سا پانی ڈال کر پانچ منٹ تک مصالحہ بھونیں۔ جب مصالحے خوشبو دینے لگے تو اس میں دہی ڈال دیں پھر اس میں گوشت کے ٹکڑے اور کٹا ہوا ٹماٹر ڈال دیں۔ اس کے بعد ڈھکن سے ڈھک دیں اور چولہے کی آنچ ہلکی کر دیں۔ گوشت کو بھاپ میں گلنے دیں۔ تقریباً ایک گھنٹہ تک گوشت کو پکنے دیں اس دوران چیک کرتی رہیں کہ گوشت گلا ہے کہ نہیں۔ جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔ پھر اس پر ہرا دھنیا اور سبز مرچ باریک کاٹ کر چھڑک دیں اور کھانے کے لئے پیش کر یں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap