مطلع صاف ہے واشنگٹن
3.2°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

راجستھانی سیخ کباب


اشیاء:
گوشت 1000گرام
گھی 125گرام
لونگ 9ملی گرام
کالی مرچ 20گرام
پیاز 125 گرام
ادرک 50گرام
خشک دھنیا 10 گرام
لاہوری نمک 10گرام
سرخ مرچ 20گرام
دہی اور میدہ 20گرام
دہی اور میدہ حسب ضرورت
بادام چند گریاں
ترکیب:
گوشت کے پارچے بنا لیجئے یا قصاب سے بنوائیے انہیں سل پر رکھ کر کوٹیے اور پیاز اور ادرک کا عرق ملیے پھر مصالحے پیس کر اس میں تھوڑا دہی اور گھی ملا کر پارچوں کو بگھار دیجئے پھر انہیں سیخوں پر چڑھا کر آگ پر پکائیں اور سیخوں سے اتار کر رکھ لیں۔ تھوڑی پیاز بہت باریک کترئیے اور تھوڑے سے گھی میں بھون لیجئے۔ پھر اسے گھی اور لال مرچوں کے ساتھ آمیز کیجئے اور مصالحے دے کر بگھار دیں گوشت کے پارچوں اور رکھ کر لپیٹ دیجئے اب ان پارچوں کو ایک بار پھر سیخوں پر چڑھا ئیے۔ اس دوران میں بادام پیس کر تھوڑے دودھ اور میدے کے ساتھ آمیزے کر لیجئے۔ اس آمیزے کو لونگ کا بگھار دیجئے جب کباب سیخوں پر پک رہے ہوں یہ آمیز دان پر لگائیے۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap