کلاسک چیز کوفتہ
اشیاء:
مرغی کا قیمہ کلو
پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
ہری پیاز(ہراحصہ کٹا ہوا) ایک عدد
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ (کُٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
ہری چٹنی دو کھانے کے چمچے
سوئیٹ اینڈ ساور سوس کپ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ
پنیر چھ سلائس(گول )
ٹماٹر(گارنش کے لیے) حسب ضرورت
تیل (فرائی کے لیے) حسب ضرورت
ترکیب:
مرغی کے قیمہ میں دونوں پیاز، لہسن، ادرک پیسٹ، نمک ،کٹی ہوئی مرچ،ہری چٹنی، سوئیٹ ساور سوس اور کارن فلور ان تمام اجزاء کو ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ اس کے گول موٹے چھ عدد کوفتے بنا لیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کر یں اور تمام کبابوں کو فرائی کر لیں۔ گولڈن ہو جائیں توٹشو پیپر پر رکھ کرزائد تیل نکال لیں۔ ہر کباب پر پنیر کا ایک سلائس اور ٹماٹو کا گول ایک سلائس رکھ دیں۔ مائیکرواوون میں پنیر کے ہلکا پگھل جانے تک گرم کر یں۔ یا فرائی پین میں ہی پنیر کے پگھلنے تک ہلکی آنچ پر گرم کر یں کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔