گائے کے گوشت کے مصالحے دار پسندے
اجزاء:
بغیر چربی کے گائے کا گوشت 500گرام
پی نٹ آئل 150ملی لیٹر
پسی ہوئی کالی مرچ دس گرام
ادرک 15گرام
سرکہ 25ملی لیٹر
ایم ایس جی پانچ گرام
خراسانی اجوائن 250گرام
چلیء بین پیسٹ 50گرام
پسی ہوئی سیچوآن پیپر کارن ایک گرام
سوئی سوس 25ملی لیٹر
چینی پانچ گرام
ترکیب تیاری:
گائے کے گوشت کے پسندے بنائیں۔ خراسانی اجوائن کے ریشے نکال دیں اور لمبے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ جو تین سینٹی میٹر لمبے ہوں ۔ ادرک بڑے پتلے ٹکڑوں میں کاٹیں۔
پکانے کی ترکیب:
پین کو تیز آگ پر رکھیں۔ اس میں آئل شامل کر دیں۔ جب تیل کھولنے لگے تو گائے کا گوشت اس میں ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ یہاں تک گوشت سوکھنے لگے اور اس کی رنگت ڈارک ریڈ ہو جائے۔ اب چلی بین پیسٹ کی خوشبو آنے لگے ۔ سرکہ اور ادرک شامل کر دیں۔ چند بار سٹر کر یں اور خراسانی اجوائن ڈال دیں۔ ان سب کو اکٹھا سٹر کر یں۔ سویا سوس ، چینی کی ایک چٹکی ، ایم ایس جی اور تھوڑا سا سرکہ اس میں ڈال کر اچھی طرح سٹر کر یں ڈش میں ڈال لیں۔ اس پر پیپر کران پاؤڈر چھڑ کیں اور پیش کر یں۔