گندم کے مرونڈے
اشیاء:
بھنی ہوئی گندم آدھ کلو
گڑ آدھ کلو
مونگ پھلی کے دانے موٹے کٹے ہوئے 125گرام
مکھن یا گھی ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
(ایک تھال میں گھی یا مکھن لگا کر ایک طرف رکھ لیں)گڑ میں آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں (اوپر جو جھاگ یا میل آتا جائے اسے چمچے سے نکال کر پھینک دیں)گڑ کی چاشنی پک کر گاڑھی ہو جائے تو اس میں مکھن یا گھی ڈال دیں چمچہ چلاتے رہیں۔ کسی پلیٹ میں چاشنی ڈال کر دیکھیں اگر فوراًجم جاتی ہے تو چاشنی تیار ہے اس کو نیچے اتار کر فوراًگندم ڈال دیں۔ تھال میں اس مرکب کو پھیلا دیں اوپر جلدی جلدی مونگ پھلی کے دانے ڈال کر گھی لگے ہاتھ سے دبا دیں یا پھر بیلن پر گھی لگا کر مرونڈے کے اوپر چلا دیں تاکہ سطح برابرہو جائے۔ تیز چھری سے حسب مرضی ٹکڑے کاٹ لیں۔ بہت خستہ اور مزیدار بنیں گے۔