ناشپاتی اور ادرک کی پیسٹری
اشیاء:
انڈہ ایک عدد
کٹی ہوئی ادرک دو اونس
بڑی ناشپاتیاں دو اونس
ساڑھے سات اونس کی جمی ہوئی پیسٹری
ترکیب:
پکانے کی ٹرے کو گیلا کر یں ۔ پیسٹری کو 10*12انچ مستطیل جگہ پر پھیلائیں اور خوشبو لگائیں۔ لمبائی میں پیسٹری کے دو ٹکڑے کر یں۔ ایک ٹکڑے کے کناروں سے انچ کی پٹی کاٹیں۔ انڈے کو پھینٹیں اور کٹی ہوئی پٹی کو پیسٹری کے کناروں پر دو بارہ لگائیں۔ ناشپاتیاں کو چھیلیں اور قاشیں کر یں اور پیسٹری پر رکھیں ۔ ادرک کو کچلیں اور ناشپتیوں کی قاشوں پر رکھیں پیسٹری کناروں پر انڈا لگائیں۔ باقی پیسٹری کو پھینٹیں سادرے کو پھینٹا ہوا انڈا لگائیں گرم تنور میں بیس سے پچیس منٹ تک پکائیں۔ گرم گرم میتھی چٹنی کے ساتھ مزے سے کھائیں۔