دُرپشت
اشیاء:
چاول ایک پاؤ
چینی آدھا کلو
گھی آدھ پاؤ
گری بادام چھلی ہوئی آدھ پاؤ
پستہ آدھی چھٹانک
سبز الائچیاں چھ عدد
لونگ دو عدد
دار چینی ایک انچ
میوہ دو چھٹانک
مشک چند قطرے
زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
چاول چن کر آدھا لیٹر پانی میں آدھ گھنٹہ تک بھگوئے رکھیں۔ چینی باریک پیس کر تین پاؤ پانی میں حل کر لیں اور اسے چاشنی بنانے کیلئے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ پتیلے میں گھی ڈال کر اسے بھی مدہم آنچ پر رکھ دیں۔ سبز آلائچیاں اسی میں بھونیں اور بعد میں لونگ ، دار چینی، پھولی ہوئی کشمش ، بادام، اخروٹ اور پستہ تل لیں، مشک کے قطرے بھی ڈال دیں۔ بھیگے ہوئے چاول ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ میوہ اور چاول بھن کر چمکنے لگیں تو چاشنی ڈال دیں۔ چاشنی آدھ لیٹر ہو نی چاہیے۔ چند منٹ تک برتن ڈھکا رہے، چاول گل جائیں چاشنی جذب ہو جائے تو دم لگا دیں۔ کیوڑا ڈال دیں اور دس منٹ کے بعد اتارلیں۔ زعفران چاولوں پر چھڑکیں، ورق لگائیں اور پستہ بادام، اخروٹ گھی میں تل کر ڈال دیں۔ چاشنی چاولوں میں ڈالتے ہوئے اگر آدھ لیٹرنہ ہو تو کھولا ہوا پانی اسی مقدار میں ڈال دیں۔ دو گنا پانی میں چاول گل جاتا ہے۔