چکن پکوڑے
اجزاء:
چکن بغیر ہڈی (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں) آدھا کلو
دہی پھینٹی ہوئی چوتھائی پیالی
لہسن اور ادرک کی پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
انڈے پھینٹے ہوئے دو عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
میدہ چار کھانے کے چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ اور تیل حسب ضرورت
ترکیب:
چکن، دہی ، ادرک، لہسن کی پیسٹ اور مصالحہ آپس میں مکس کر یں اور 1گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ تیل گرم کر کے چکن کو پکا کر گلا لیں۔ انڈے، مکھن، میدہ ملا کر گرائنڈ کر لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور چکن کی بوٹیاں ایک ایک کر کے تل لیں۔ تلے ہوئے چکن کے پکوڑے پلیٹ میں نکا لیں اور ان پر چاٹ مصالحہ چھڑ ک کر گرم گرم پیش کر یں۔