سوجی کے پکوڑے
اجزاء:
سوجی (بھون لیں) دو پیالی
سبز مرچیں (باریک کاٹ لیں) 8عدد
سبز دھنیا(باریک کاٹ لیں) دو کھانے کے چمچ
گھی دو کھانے کے چمچ
دہی آدھی پیالی
سوڈا چٹکی بھر
نمک اور تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سوجی کے اوپر گرم گھی ڈالیں۔ سوجی اور گھی کو دہی میں مکس کر یں اور دوسرے اجزاء بھی ڈال دیں۔ بیس منٹ بعد سوجی کے آمیزے کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں۔ تیل گرم کر کے سوجی کے گولوں کو تل کر سنہری کر لیں۔ پکوڑوں کو چٹنی کے ساتھ گرم گرم کھائیں۔