ٹماٹر جیلی1
اشیاء :
ٹماٹر کلو
چینی 250گرام
پانی 250ملی لیٹر
کشمش 15گرام
نمک حسب پسند
ترکیب:
ٹماٹر دھو کر کاٹ لیجئے اور پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ٹماٹر گل جائیں تو اتار کر باریک کپڑے میں چھان کر چھلکے نکال دیجئے اب نمک اور چینی ڈال کر دوبارہ چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب خوب گاڑھا ہو جائے تو کشمش ڈال کر اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے پر کسی مرتبان میں بھر لیجئے۔