بن بن جی
اشیاء:
چکن بریسٹ(بون لیس) 250گرام
ادرک(باریک کاٹ لیں) ایک انچ کاٹکڑا
سرکہ تین کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
بین اسپراؤٹس 250گرام
کھیرے 1-2عدد
سویا سوس تین کھانے کے چمچے
سیسمی سوس کپ
پانی ایک کپ
ترکیب:
ایک سوس پین میں پانی ڈال کر ابال لیں اور اس میں سرکہ، ادرک، نمک، چکن بریسٹ ڈال کر پکائیں۔ جب گوشت تھوڑا گل جائے تو اس کے لمبے اور باریک پارچے کاٹ لیں۔ اب اس پانی میں بین اسپراؤٹس ڈال کر ابال لیں۔ کھیرے کے بھی باریک اسٹرپس کاٹ لیں۔ تل کوفوڈپروسیسر میں ڈال کر پیس لیں اور اس کو سویا سوس، اور سر کے میں مکس کرلیں۔ گوشت کے پارچوں میں تیار کیا ہوا آمیزہ ڈال کر اسے فولڈ کر کے سیخوں میں پرو دیں اور درمیانی گرم گرل پر رکھ کر ہلکا سنہری ہونے تک بھون لیں۔ اب اسے سرونگ ڈش میں نکال کر اس پر سیسمی سوس ڈال کر سرو کر یں۔