ناریل کے سموسے
اجزاء:
میدہ ایک پاؤ
گھی پگھلا ہوا دو کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ناریل (کدوکش کر لیں) ایک عدد
تل بھنے ہوئے دو کھانے کے چمچ
پسی ہوئی الائچی پانچ عدد
چینی 100گرام
گھی ضرورت کے مطابق
ترکیب:
میدہ، گھی ، بیکنگ پاؤڈر اور نمک یکجا کر یں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر نرم آٹا تیار کر یں۔ سوائے گھی کے تمام اجزاء اکھٹے کر یں۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور ان کی پتلی پتلی روٹیاں بنا لیں۔ ہر روٹی میں ناریل کا آمیزہ بھر کر روٹی کو فولڈ کر یں اور کنارے اچھی طرح بند کر دیں۔ گھی گرم کر یں اور سموسوں کو سنہری تل لیں۔