تنوری روٹی کا میٹھا
اشیاء:
تنوری روٹی ایک کلو
دودھ آدھ لیٹر
چینی تین کلو
گھی ڈیڑھ پاؤ
کھویا ایک پاؤ
بالائی ایک پاؤ
مغز اخروٹ آدھی چھٹانک
پستہ دو تولے گری بادام آدھی چھٹانک
پسی زعفران آدھی چٹکی
سبز الائچی چند عدد لونگ دو عدد
ترکیب:
روٹی کو جوش کھائے دودھ میں بھگو دیں یہاں تک کہ روٹی دودھ کو جذب کر لے دیگچی میں گھی گرم کر کے لونگ اور الائچی بھونیں۔ اس میں روٹی اور چینی ڈالیں، کھویا چورا چورا کر کے اور بالائی پھینٹ کر اس میں شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ رکھیں اور چمچ چلاتے رہیں۔ بادام، پستہ، اخروٹ ڈال دیں۔ پانی خشک ہو جائے۔ شیرہ جذب ہو کر گھی چھوڑ دے تو کیوڑہ ڈال کر چند تک دم پر رکھیں۔ گھی چھوڑ دے تو کیوڑہ ڈال کر چند منٹ تک دم پر رکھیں۔ ٹکڑے طشتری میں نکالیں ورق لگائیں، پستہ ، بادام اور اخروٹ چھڑکیں۔