تلے ہوئے گردے
اشیاء:
بکرے کے گردے بارہ عدد(دو دو ٹکڑے کر لیں)
لال مرچ ایک چائے کا چمچ(کٹی ہوئی)
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ(کٹی ہوئی)
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ(بھنا اور پسا ہوا)
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ایک گھٹی (باریک کٹا ہوا)
ہری مرچ دو عدد(باریک کٹی ہوئی)
لیموں دو عدد
تیل آدھی پیالی
ترکیب:
سب سے پہلے گردوں میں ایک لہسن کی ڈلی بغیر چھلے ہوئے کچل کر اچھی طرح ملا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں پھر ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھو لیں اس طریقے سے بساندور ہو جاتی ہے۔ ایک کڑاہی میں گردے، ادرک، لہسن ڈال کر ہلکی آنچ میں پکنے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو سارے مصالحے اور تیل ڈال کر ہلکا سا بھون لیں آخر میں نمک اور لیموں کا رس ڈال کر گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں۔ گردوں کو زیادہ مت بھونیں۔ اور آخر میں نمک ڈالیں۔