اروی پتے کے پکوڑے
اجزاء:
اروی پتے دس عدد
بیسن 1کپ
نمک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
شیشم کے بیج دو چائے کے چمچ
سوڈا چائے کا چمچ
ہنگ چٹکی بھر
ادرک ہری مرچ کی پیسٹ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر چٹکی بھر
چینی چٹکی بھر
املی کا جوس ایک کھانے کا چمچ
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
رائی ایک چائے کا چمچ
ہرے دھنیے کے پتے دوکھانے کے چمچ
کدو کش کیا ہوا کھوپرا دوکھانے کے چمچ
ترکیب:
اروی کے پتوں کی موٹی گانٹھیں الگ کر کے اچھی طرح دھو لیں اور پھر الگ رکھ لیں۔ بیسن میں سوڈا ڈال کر نمک ،ہلدی، دھنیا ،زیرہ پاؤڈر، شیشم کے بیج، ہنگ ادرک، ہری مرچ کی پیسٹ ،چینی اور ایک چائے کا چمچ تیل ملائیں اور سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر بیسن کے آمیزہ میں املی کا جوس اور اتنا پانی ڈالیں کہ ایک پیسٹ سی بن جائے۔ اس پیسٹ کو اروی پتوں پر ایک جیسا لگائیں ۔ پھر پتوں کو دونوں سروں سے پکڑ کر فولڈ کر یں اور پھر اس طرح رول کر یں کہ پیسٹ باہر نہ نکلے۔ پھر ان رولز کو سٹیمر میں رکھ کر 45منٹ تک سٹیم دیں۔ اس کے بعد ان سٹیم رولز کو موٹے پیسز کی صورت میں کاٹ لیں۔ ایک برتن میں الگ سے تیل گرم کر یں اور رائی ڈال کر جوش دیں، جب وہ جوش کھانے لگے تو ہلکی آنچ کر کے رولز کو ساتھ ساتھ تیل میں ڈال دیں۔ پانچ سے سات منٹ کے بعد اُلٹا دیں تاکہ رولز کی دوسری سائیڈ بھی فرائی ہو جائے۔ مزید پانچ منٹ تک فرائی کرنے کے بعد چولہے سے اتار لیں ، ہرا دھنیا اور کھوپرا ڈال کر پیش کر یں۔ آپ یہ رولز گرم گرم بھی پیش کر سکتے ہیں اور ٹھنڈا کر کے بھی۔