چکن کریم سوپ
اشیاء:
مکھن چار اونس
پیاز ایک (چھوٹی )
مرغی ایک پیالی(چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے سخت ابال لیں)
مرغی کی یخنی چھ پیالی
دودھ یا کریم ایک پیالی
کارن فلور 3/1پیالی
نمک چائے کا چمچہ
رائی چائے کا چمچہ
ترکیب:
مکھن گرم کر کے پیاز فرائی کر یں۔ سرخ ہونے پر پیاز نکال کر پھینک دیں۔ اب کارن فلور ڈالیں۔ اس میں نمک اور رائی کو ملا دیں۔ پھر بھون کر مرغی ڈال دیں۔ اب مرغی کی یخنی آہستہ آہستہ ڈالیں تاکہ گٹھلی نہ بنے۔ خوب پکا ئیں۔ گاڑھا ہو جائے تو ایک پیالی دودھ یا کریم ڈالیں اور خوب پکا ئیں۔ یہ سوپ گرم گرم اچھا لگتا ہے۔ کھانے کے وقت اسے پیالوں میں ڈال کر پیش کر یں۔ اس کے ساتھ لال مرچ، زیرہ اور سر کے کی چٹنی بھی رکھتے ہیں۔