چپاتی کے میٹھے ٹکڑے
اشیاء:
روٹی تازہ یا باسی ایک پاؤ
دودھ ایک لیٹر
چینی آدھ کلو
گھی ایک پاؤ
گری بادام آدھی چھٹانک
مغزاخروٹ ایک چھٹانک
بڑی الائچی دو عدد
لونگ چار عدد
کیوڑا بڑا چمچ
ترکیب:
روٹی کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ لونگ اور الائچیوں کے دانے گھی میں بھون لیں۔ روٹی کے ٹکڑے بھی تل لیں۔ آدھا کلو چینی میں تین پاؤ پانی ڈال کر شیرہ بنائیں۔ شیرے کو روٹی کے ٹکڑوں پر ڈال دیں۔ بالائی کو پھینٹ کر ساتھ ہی ڈال دیں اور پکنے دیں۔ اخروٹ اور بادام بھی ڈالیں۔ دودھ اور شیرہ خشک ہو کر گھی چھوڑنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتارلیں۔ طشتری میں ٹکڑے نکالیں۔ ورق لگائیں، چھوہاروں کو دودھ میں ابال کر ٹکڑوں پر سجائیں اور بادام اور اخروٹ بھی چھڑکیں۔