اسٹرفرائیڈ مٹن
اشیاء:
گوشت ایک پاؤ
سورج مکھی کا تیل ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد(چوپ کی ہوئی)
لہسن کے جوئے دو عدد(کٹے ہوئے)
ثابت سرخ مرچ ایک عدد(چوپ کر کے بیج نکال لیں)
سبز لوبیا 90گرام(دو حصہ کر لیں)
فش سوس دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
پو دینہ تین کھانے کے چمچ(چوپ کیا ہوا)
نمک اور کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت میں سے چکنائی نکالیں اور اس کے قتلے بنا لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور گوشت کو تیز آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ براؤن ہو جائے۔ چمچے کی مدد سے نکال کر کچن پیپر پر پھیلا دیں۔ کڑاہی میں موجود تیل میں پیاز ، لہسن ، اور مرچیں ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ اس کے بعد پھلیاں ڈال دیں اور چمچ چلاتے ہوئے تین منٹ تک فرائی کر یں۔ فرائی کرنے کے بعد پو دینہ، گوشت فش سوس، لیموں کا رس اور چینی شامل کر لیں۔ اور تین سے چار منٹ تک چمچ چلاتے ہوئے فرائی کر یں۔ اس کے بعد نمک اور کالی مرچ ڈال دیں اور گرم گرم پیش کر یں۔