شاہی ٹکڑے
اشیاء:
ڈبل روٹی ایک بڑی
دودھ تین لٹر
بالائی ایک پاؤ
گھی آدھ پاؤ
چینی ڈیڑھ پاؤ
پسا ہوا نریل ایک پاؤ
چھوہارے دو عدد
گری بادام آدھی چھٹانک
پستہ ایک چمچی
پسی ہوئی زعفران آدھی چٹکی
کیوڑا بڑا چمچ
ترکیب:
توس موٹے موٹے کٹوائیں، کنارے سخت ہوں تو الگ کرلیں، گھی کو خوب گرم کر یں اور اس میں سبز الائچیوں کے دانے بھون لیں تو اس کے چار چار ٹکڑے کر کے گھی میں سرخ کر لیں۔دیگچے میں دودھ ڈال کر چولہے پرچڑھا دیں۔ جوش آجائے تو پسا ہوا ناریل ڈال دیں۔ پک پک کر آدھا رہ جائے تو چینی اور زعفران ملا دیں۔ بالائی پھینٹ کر ڈال دیں۔ چمچہ چلاتے رہیں۔ چینی کا شیرہ گاڑھا ہو کر دودھ میں جذب ہو جائے تو تلے ہوئے سلائس میں اس میں ڈال دیں، بادام اور پستہ بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں دودھ بالکل خشک ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر دم پر لگا دیں۔ٹکڑے نکال کر طشتری میں ڈالیں، ورق لگائیں، چھوہاروں کو دودھ ابال کر پہلے گلا لیں، گٹھلی پھینک کر اور کتر کر ٹکڑوں پر سجائیں، پستہ اور بادام چھڑکیں اور آڑوؤں کی قاشیں بھی رکھ لیں۔