گوشت کا نمکین بھرتہ
اشیاء:
گوشت ایک کلو(پارچوں کی شکل میں )
لونگ ایک تولہ
دھنیا تین تولہ
نمک دو تولہ
گھی ایک پاؤ
بڑی الائچی ایک تولہ
لال مرچ پانچ عدد
دہی حسب ضرورت
ترکیب:
آدھے گھی میں تھوڑی سی پیاز لال کرنے کے بعد اسی گھی میں گوشت کے پارچے ڈال دیجئے۔ چند منٹ بعد پانی،نمک اور دھنیا ڈال کر انہیں پلٹ دیجئے۔ پھر پانی ڈال کر گلائیے۔ جب پانی خشک ہو جائے اور پارچے گل جائیں پتیلی سے نکال کر سل پر پیس لیجئے۔ ادرک کوٹ کر آدھا حصہ گوشت ملا دیجئے۔ باقی آدھا حصہ گھی میں بھون لیجئے اور نکال کر الگ رکھ لیجئے۔ پتیلی میں گوشت ڈال کر بھونئے پھر دہی میں باقی پیاز ملا کر پتیلی میں ڈالیے اور بھونتے رہیے۔ لونگ ، بڑی الائچی، کالی مرچ ، پیاز اور ادرک، دھنیا، لال مرچ اور نمک کا مصالحہ پیسئے اور اس میں ملا دیجئے۔ پھر اسے آدھے گھی کا بگھار دیجئے۔ یہ بگھار پتیلی کو چولہے سے نیچے اتار کر دیا جائے گا۔ پھر دہی دے کر چند منٹ تک پکائیے۔ اس کے بعد لوگ آپ کی تعریف ضرور کر یں گے۔