بالائی والے ٹکڑے
اشیاء:
ڈبل روٹی ایک عدد
بالائی آدھ کلو
چینی ڈیڑھ پاؤ
گھی ایک پاؤ
گری بادام آدھی چھٹانک
پستہ چار تولے
کیوڑا بڑا چمچ
زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
سبز الائچیاں چند عدد
ترکیب:
ڈبل روٹی کے توس مناسب حجم میں کٹوا کر کنارے اگر سخت ہوں تو الگ کر لیں ۔ گھی کو خوب گرم کر کے اس میں الائچی کے دانے بھون لیں۔ اسی میں سلائس بھی تل لیں۔ چینی میں آدھ لٹر پانی ڈال کر پکا ئیں چاشنی تار دینے لگے تو اتار لیں۔ بالائی پھینٹ کر اسی میں زعفران ملا لیں۔ توسوں والے فرائینگ پین یا کھلے منہ کے پتیلے کو ہلکی آنچ پر رکھیں اور چاشنی توسوں پر ڈال دیں۔ تھوڑی تھوڑی کر کے بالائی بھی انڈیلتے رہیں کشمش کو بھگو لیں اسے ، بادام ، اخروٹ اورپستے کے ساتھ توسوں پر ڈال دیں۔ توسوں کو سہج سہج کر پلٹیں تاکہ ٹوٹنے نہ پائیں۔ اور دونوں طرف سے یکساں طور پر پک جائیں۔ بالائی اور شیرہ جذب ہو جائے تو کیوڑا ڈال دیں۔ چند منٹ تک دم لگا دیں۔
ٹکڑے طباق میں نکالیں، ورق لگائیں، پستہ ، بادام اخروٹ اور کشمش سجائیں اور خوبانیوں کا موسم ہو تو گٹھلی نکال کر یہ بھی کناروں پر رکھ لیں۔