کباب تاش
اشیاء:
قیمہ(بیف یا مٹن ) آدھا کلو
نمک ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ(پساہوا)
انڈے دو عدد
پانی ایک کپ
ترکیب:
پہلے قیمے میں نمک ملا کر اسے ابال لیں۔جب پانی خشک ہو جائے اور قیمہ خستہ ہو تو اسے ٹھنڈا کر کے باریک پیس لیں۔ اب اس قیمے میں گرم مصالحہ اور سفید زیرہ ملا دیں اور پھینٹیں ہوئے انڈے بھی۔ اچھی طرح یہ سب مکس کر لیں۔ اب ان کبابوں کو تاش کی شکل میں رول نما، بیضوی گول وغیرہ بنا لیں۔ ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے ان تاش نما کبابوں کو(کر مز لگا کے) تل لیں اور گولڈن براؤن ہونے پرسرونگ ڈش میں نکال کر سلاد اور ٹماٹر پیاز کے ساتھ گرم گرم نوش فرمائیں۔