بٹر بنیز اینڈ کالی فلاورسلاد
اجزاء:
بٹر پھلیاں 40اونس
(ساری رات بھگوئی ہوئی )
پھول گوبھی ایک پھول
نمک حسب ضرورت
گول کھمبیاں کٹی ہوئی 40اونس
گرین ہرب ڈریسنگ 6کھانے کے چمچ
تیارکرنے کا طریقہ:
پھلیاں نچوڑ کر ایک گھنٹہ تک نمکین پانی میں ابالیں پھر نمک ملا کر نچوڑ لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں ۔3منٹ تک گوبھی کو بھی ابا لیں اس کے بعد ٹھنڈا کر لیں ۔کھمبیاں ، گوبھی ، اور پھلیاں پیالے میں مکس کر لیں ۔ پھر ڈریسنگ بھی مکس کر لیں ۔اور ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔