بیسن کے پراٹھے
اشیاء:
بیسن ایک پیالی
گندم کا آٹا نصف پیالی
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ(پسا ہوا)
نمک حسب ذائقہ
گھی حسب ذائقہ
ترکیب:
بیسن، آٹا اور سفید زیرہ ملا کر گوندھ لیں۔ آٹا زیادہ نرم نہ کر یں۔ پیڑے بنا کر روٹیاں بیل لیں اور سیدھے توے پر دھیمی آنچ پر پراٹھے گھی ڈال کر تیار کر یں۔