سویوں کا متنجن
اشیاء:
باریک سویاں ایک کلو
گوشت آدھ کلو
گھی ایک پاؤ
چینی تین پاؤ
دہی ایک چھٹانک
دودھ ڈیڑھ پاؤ
چھوہارے دو عدد
کشمش چار تولے
ناریل پسا ہوا آدھی چھٹانک
گری بادام ایک چھٹانک
پستہ آدھی چھٹانک
سبز الائچی چند عدد کیوڑا دو بڑے چمچ پسی ہوئی
زعفران آدھی چٹکی
ترکیب:
گوشت کو صاف کر کے دھولیں اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ دیگچے میں گھی کو خوب گرم کر یں اور اس میں الائچی کے دانے اور لونگ بھون لیں اسی میں گوشت ڈال کر تلیں اور دہی ملا کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ دہی خشک ہو جائے تو گوشت کو بھونیں چار پیالی پانی ڈال کر گوشت کو اسی آنچ پکنے دیں۔ یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔ چینی میں تقریباً ایک لٹر پانی ڈال کر شیرہ بنا لیں اور اسے گوشت میں ڈال دیں۔ سویاں بھی ملا دیں۔ ذراسی پک جائیں تو ناریل اور دودھ شامل کر دیں اور بھاری ڈھکنے سے ڈھک دیں۔ دودھ خشک ہو جائے اور سویاں گل کر دودھ چھوڑنے لگیں تو زعفران کو کیوڑے میں ملا کر ڈال دیں بادام ، پستہ اور کشمش بھی ڈال دیں۔ چند منٹ تک دم پر پڑا رہنے دیں۔ سویاں طشتری میں انڈلیں اور گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں اوپر سجا دیں۔ ورق بھی لگائیں اورپستہ بادام بھی چھڑکیں۔ چھوہاروں کو دودھ میں گلا لیں۔ پھر باریک کتر کر انہیں بھی سویوں پر رکھ دیں۔