شعلہ کباب
گوشت آدھا کلو(بغیر ہڈی کا)
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ آدھا کھانے کا چمچ(پسی ہوئی)
سفید مرچ آ دھا کھانے کا چمچ(پسی ہوئی)
گرم مصالحہ آدھا چمچ
کلونجی آدھا چائے کا چمچ(کُٹی ہوئی)
رائی ایک چمچ(کوٹ لیں)
سونف ایک چٹکی(کٹی ہوئی)
ادرک کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک چٹکی
کچا پپیتا چار کھانے کے چمچ(کدو کش کیا ہوا)
سرکہ چار چائے کے چمچ
تل کا تیل آدھا کپ
ترکیب:
گوشت کو دھو کر خشک کر لیں۔ تمام اشیاء مکس کر کے ڈیڑھ گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر یں۔ میرینیٹ کی ہوئی بوٹیوں کو سلاخوں میں پرو کر درمیانے گرم تندور میں دس سے بارہ منٹ تک روسٹ کر یں۔ سلاخوں سے اتار کر دھنیے کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کر یں۔