فرنچ بنیز ونیگریٹ
اجزاء:
فرنچ بنیز 8اونس
(ساری رات پانی میں بھگوئیں )
نمک حسب ذائقہ
فرنچ ڈریسنگ 6کھانے کے چمچ
سرخ مرچ کٹی ہوئی 2عدد
سبزپیاز کٹے ہوئے 4عدد
دھنیا ،پودینہ اور اجوائن ایک کھانے کا چمچ
سلاد کے پتے با ریک کٹے ہوئے 3کھانے کے چمچ
تیار کرنے کا طریقہ:
30منٹ تک ابلتے ہوئے نمکین پانی میں پھلیوں کو درمیانی آگ پر ابا لیں۔ پھر نمک ملا کر نچوڑ دیں اور پیالے میں نکال لیں ۔ ڈریسنگ مکس کر لیں ۔ پھر ٹھنڈا کر کے باقی کے اجزاء اچھی طرح مکس کر لیں۔